اہم خبریں

حکو مت نے حالیہ بجٹ میں غریب ومتوسط طبقے پر کم سے کم ٹیکس عائد کیا، شہباشریف

راولپنڈی( اے بی این نیوز      )وزیراعظم شہباشریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر ملکی معیشت کا اہم ترین پہیہ ہے۔ حکومت ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے تمام وسائل فراہم کرے گی۔
ٹیکس چوروں اور ٹیکس نادہندہ گان ،معاونت کرنے والوں کا سدباب کریں گے۔

بجٹ کی تیاری میں واضح ہدایت دی کہ اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہی ہوگا۔ حکومت نے حالیہ بجٹ میں غریب ومتوسط طبقے پر کم سے کم ٹیکس عائد کیا۔ ٹیکس کی شرح میں کمی اور ٹیکس نادہندہ گان کی تعداد میں اضافہ اولین ترجیح ہے۔

ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور افرادی قوت میں اضافہ کررہے ہیں۔ ٹیکس دینے کے اہل افراد کو جلد ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں :پنجاب بجٹ، تنخواہوں میں 20 سے25 ،پنشن میں 15فیصد اضافہ، کم ازکم اجرت37 ہزار روپے مقرر ،لیپ ٹاپ سکیم پھر شروع، 53 کھرب سے زائد کا ٹیکس فری بجٹ پیش

متعلقہ خبریں