اسلام (اے بی این نیوز )عدت کیس اپیلوں پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلہ کے مطابق عدت کیس میں سزا معطلی درخواستوں پر 10 ورکنگ ڈیز میں فیصلہ کریں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔
فیصلہ سنانے کے دن کیس دوسری عدالت منتقلی کا ریفرنس ہائی کورٹ کو بھیجا گیا ۔
نئے جج دوبارہ نئے سرے سے اپیلوں پر سماعت کریں گے۔
ممبر انسپکشن ٹیم کو ایڈیشنل سیشن جج رپورٹ بھی جمع کرائیں گے۔