اہم خبریں

پنجاب، 53 کھرب سے زائد کا ٹیکس فری بجٹ پیش ،لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

لاہور ( اے بی این نیوز      )وزیر خزانہ پنجابمجتبیٰ شجاع الرحمان نے پنجاب کا بجٹ پیش کر نا شروع کر دیا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں سدید شور شرابہ مچایا جا رہا ہے لیکن وزیر خزانہ لگاتار پنجاب کا بجٹ پیش کر رہے ہیں،بجٹ پیش کرتے ہو ئے انہوں نے بتایا کہ 3.2ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر اوورسیز پاکستانی بھجوا رہے ہیں۔ زرعی اجناس کی ریکارڈ پیداوار سٹاک ایکسچینج کی تاریخی بلندی ہوئی۔ بجٹ کے ذریعے عوام کو ریلیف اور کاروبار میں ترقی کے سفر کو مزید تیز کرینگے۔
آئندہ مالی سال کا ٹیکس فری ترقیاتی بجٹ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہے۔ حکومتی حجم اور اخراجات میں خاطر خواہ کمی لا رہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان کا احتجاج سنی اتحاد کونسل کے ارکان کالی پٹیاں باندھ کر بجٹ اجلاس میں شریک ۔ پنجاب میں کئی مقامات پر مفت وائی فائی سہولت دے رہے ہیں۔
لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ 9ارب کی لاگت سے ٹیوب ویل سولر پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔ 30ارب کی لاگت سے چیف منسٹر ٹریکٹر کا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔
اب کسان آسان اقساط پر اپنے ٹریکٹر کے مالک بن سکیں گے۔ دیہی علاقوں میں ڈیری فارمنگ کیلئے آسان اقساط پر قرضے فراہم کیے جارہے ہیں۔
8ارب کی لاگت سے ماڈل فش مارکیٹ کا قیام کیا جائے گا۔ 80ارب کی لاگت سے چیف منسٹر ایس ٹی جی پروگرام کا آغاز ہو گا۔

پنجاب کا بجٹ 2024-25، لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان پنجا ب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان 53 کھرب سے زائد کا بجٹ پیش کر رہے ہیں|۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر ملک احمد خان کی زیر صدارت جاری ہے جس میں پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان 53 ارب سے زائد کا بجٹ پیش کر رہے ہیں۔ 100 دنوں میں ثابت کر دیا کہ عوام کی خدمت کیسے کی جاتی ہے۔عوامی ریلیف اور کاروبار کی ترقی کا سفر تیز کیا جائے گا۔ موجودہ حکومت کا پہلا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کا آغاز بجٹ سے ہوگا۔ بجٹ میں صوبائی محصولات بڑھ رہے ہیں۔

مجتبیٰ شجاع نے کہا کہ کھیلوں کی سہولیات کے لیے 6 ارب 50 کروڑ کا بڑا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، تمام صوبائی حلقوں میں کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، زرمبادلہ بڑھانے کے لیے پنجاب میں پہلا گارمنٹس سٹی قائم کیا جا رہا ہے۔ 482 سڑکوں کی مرمت اور بحالی کی جائے گی، ڈی ڈی اے اسکیم میں 530 ارب روپے سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 2 ہزار 380 کلومیٹر سڑکوں پر 296 ارب لاگت آئے گی۔ تعمیر نو ہو گی۔لیپ ٹاپ سکیموزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم 10 ارب کی لاگت سے دوبارہ متعارف کرائی جا رہی ہے۔

لیپ ٹاپ ہاتھ میں اچھے لگتے ہیں ۔ وزیر خزانہ پنجاب نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ لاہور میں نواز شریف آئی ٹی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، صارفین کو 100 یونٹ تک بجلی مفت میں سولر سسٹم ملے گا، 9 ارب کی لاگت سے وزیر اعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ 50 کروڑآپ کا گھر کا پروگرام اربوں روپے کی لاگت سےاپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے ذریعے ہر غریب کو گھر فراہم کیا جائے گا۔کسان پیکج 5 لاکھ کسانوں کو 75 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے، 9 ارب روپے کی لاگت سے 7 ہزار ٹیوب ویل سولر پر منتقل کیے جائیں گے، 30 ارب روپے کی لاگت سے وزیراعلیٰ گرین ٹریکٹر پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، کسان۔ وہ بغیر کسی دلچسپی کے اپنا ٹریکٹر لے سکیں گے، ایک ارب 25 کروڑ کی لاگت سے ماڈل ایگریکلچر مالز قائم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں