اہم خبریں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے مختص رقم میں 27 فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)قومی اقتصادی بجٹ 2024-25 کے دستاویزات کے مطابق تعلیمی وظائف پروگرام میں مزید 10 لاکھ بچوں کو شامل کیا جائے گا،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے مختص رقم میں 27 فیصد اضافے کی تجویز کیا گیا ہے۔

بجٹ میں بی آئی ایس پی کے ذریعے کمزور طبقے کی معاونت جاری رہے گی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کیلئے مختص رقم میں 27 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

بی آئی ایس پی کا فنڈ بڑھا کر 593 ارب روپے تک کیا جائے گا، مستحق افراد کی موجودہ تعداد 93 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ کی جائے گی، تعلیمی وظائف پروگرام میں مزید 10 لاکھ بچوں کو شامل کیا جائے گا،اس پروگرام میں بچوں کی تعداد ایک کروڑ 4 لاکھ ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں :وزیراعظم کی فضل الرحمن سے اہم ملاقات، سیاسی معاملے پر کمیٹی بنانے کی تجویز

متعلقہ خبریں