اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی نےکہاتھا الیکشن کمیشن غیرجانبدارنہیں، شعیب شاہین

اسلام آباد(  اے بی این نیوز     ) شعیب شاہین نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی نےکہاتھا کہ الیکشن کمیشن غیرجانبدارنہیں۔ الیکشن کمیشن نےبانی پی ٹی آئی کی تنقیدپرتوہین عدالت کانوٹس کردیاتھا۔ الیکشن کمیشن پرہرکوئی تنقیدکررہاہے وہ کرپٹ سسٹم کاحصہ بن چکا۔ الیکشن کمیشن کوفارم45کاکہاتوجواب نہیں دیاگیا۔

فارم47کی حکومت نےآرڈیننس جاری کیا کہ ریٹائرڈجج لگادیتےہیں۔ میری درخواست میں لکھاہےطارق فضل چودھری نےکرپٹ پریکٹس کےذریعےدھاندلی کی۔ ملزم کواختیارنہیں دیاجاتاکہ جج کون سافیصلہ کرےگا۔

جسٹس بابرستارکافیصلہ الیکشن کمیشن کودیاہے۔ جج سےفیصلہ کروانےکیلئےٹرانسفردرخواست دینی ہوتی ہےجونہیں دی گئی۔ دلائل جاری ہیں اورالیکشن کمیشن نےاعلان کیا کہ نوٹس جاری ہوچکے۔
الیکشن ٹریبونل کہہ رہا ہے جواب جمع کروائیں اورالیکشن کمیشن بھاگ رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کاکام شفاف الیکشن کرواناہےلیکن عوام کامینڈیٹ چوری کیاگیا۔
الیکشن کمیشن جوکررہاہےاس کاخمیازہ بھگتناپڑےگا۔
مزید پڑھیں :T.20 ورلڈ کپ،کیا پاکستان سپر ایٹ تک رسائی حاصل کر سکے گا؟ جانئے رپورٹ میں

متعلقہ خبریں