ناران(نیوز ڈیسک ) بابوسر ناران شاہراہ 6 ماہ کی بندش کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے پولیس اور مقامی رضاکار گشت جاری رکھیں گے۔
بابوسر ناران شاہراہ ہر سال شدید برف باری کے باعث کئی ماہ بند رہتی ہے جسے اب کھول دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع مانسہرہ میں 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد تمام رکاوٹیں ہٹا کر سیاحتی علاقے ناران کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا تھا۔