لاہور (اے بی این نیوز)مریم اورنگزیب کاوزیراعلیٰ پنجاب کی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر مریم اورنگزیب نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہحکومت کی کارکردگی سے مخالفین کا جھوٹ اور سازش بے نقاب ہورہاہے۔
ملک ترقی کرتا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو تکلیف شروع ہوتی ہے۔ معیشت مستحکم ہوتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سازشیں شروع کر دیتے ہیں۔
مسلم لیگ ن نے ملک کودرست سمت دی۔ ہر شعبہ ترقی کی طرف گامزن اور مہنگائی زوال پذیر ہورہی ہے۔
درست فیصلوں نے مہنگائی کم کر کے عوام کو بڑا ریلیف دیا ۔ نواجوانوں کے ہاتھوں میں پٹرول بم نہیں لیپ ٹاپ دیے۔
مفت دوائی کی فراہمی گھر کی دہلیز تک پہنچانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ زراعت کی ترقی کیلئےکسان کارڈ کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ زراعت کی ترقی کیلئےکسان کارڈ کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا گیا۔
نواز شریف آئی ٹی سٹی کی بنیاد 100 دن میں رکھ دی گئی۔ پہلی دفعہ رمضان پیکیج مستحقین کیلئےاُن کی دہلیز پر پہنچایا گیا۔ خواتین کیلئے پورے پنجاب میں ڈے کیئر سنٹر کا فنڈ قائم کیا گیا۔
مزید پڑھیں :بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 120 رنز کا ہدف دیدیا