اہم خبریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستان نے دو ریکارڈقائم کر دیئے،جانئے کون سے

نیو یارک (اے بی این نیوز) کر کٹ کی دنیا میں پاکستان نے ایک اور ریکارڈ قائم کرتے ہو ئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پہلی مرتبہ بھارتی ٹیم کے تمام سورمائوں کو پاکستاننے واپس پویلین بھیج دیا ،ساری ٹیم آئوٹ ہو گئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 2 مرتبہ بھارت کی 9 وکٹیں گری ہیں اور 2 مرتبہ 7 وکٹیں گریں۔

موجودہ میچ میں پاکستان کیخلاف بھارت کی بیٹنگ لائن 119 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور بھارت کی بیٹنگ لائن شاہینوں کے سامنے بری طرح فلاپ ہو گئی۔
یہاں یہ بات بھی اہم ترین ہے کہ

119 آل آؤٹ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کے خلاف بھارت کا کم ترین اسکور ہے رہا۔ پا کستان کے بلے بز چھائے رہے اور یکے بعد دیگرے بھارتی سورمائوں کو واپس پو یلین بھیجتے رہے۔

متعلقہ خبریں