اہم خبریں

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

نیویارک (اے بی این نیوز          )بھارت کا آخری کھلاڑی آوٹ ہونے کے بعد پنڈی کرکٹ سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
کھیل کے دیوانوں کا ٹیم پاکستان کو گڈ لک کا پیغام۔ شائقین کرکٹ قومی ٹیم کے لیے دعاگو۔ ٹیم روایتی حریف کو شکست دے کر ایونٹ میں شاندار کم بیک کرے گی۔ شائقین کو امید ۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں 12 مرتبہ مدمقابل آئیں ، 8 میچ بھارت کے نام رہے۔ 3 میں پاکستان نے فتح حاصل کی، ایک میچ ٹائی ہوا ۔

پاک بھارت میچ میں وکٹ کا برتاؤ کیسا ہوگا؟ ماہرین نے نظریں جمالیں،، نیویارک کے سٹیڈيم میں اب تک ورلڈکپ کے ہوئے میچز میں وکٹ توقعات کے مطابق دکھائی نہيں دی ، آئی سی سی بھی وکٹ کے معیار پر مطمئن نہیں ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق نساؤ سٹیڈیم کی وکٹ میں وہ تسلسل نہیں جس کی توقع تھی.

پوری دنیا میں پاکستان اور بھارت کا میچ کافیورٹ بن گیا۔ ،،قومی کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ بچپن سے دیکھتے اور سنتے تھے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کا پریشر الگ ہوتا ہے،،اب اس کا تجربہ ہو گیا ہے.

سابق کرکٹر اظہر علی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں کم بیک کرے گی۔ سابق ٹیسٹ کی قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات۔ کہتے ہیں امریکہ کے خلاف اپ سیٹ شکست پر کھلاڑیوں سمیت شائقین بھی تکلیف میں ہیں۔ مگر پاکستانی ٹیم میں کم بیک کرنے کی صلاحیت ہے
مجھےفرق نہیں پڑتا کہ مخالف ٹیم کون سی ہے،،بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کےخلاف میچ بالکل ویسے ہی ہوتا ہے جیسے دیگر ٹیموں کے خلاف۔ شائقین کے جذبات میچ کو اہم بنا دیتے ہیں.

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم کو ہدایت کی کہ پچھلی شکست کو بھول کر بھارت سے جیت پر فوکس رکھنا۔ نیویارک میں ٹیم سے ملاقات میں کہا بھارت کو ہرانے کے لیے پورا زور لگانا ،،ٹیم میں اب وہی رہے گا جو پرفارم کرے گا۔ محسن نقوی نے بھارت کے خلاف جیتنے کے لیے ٹیم کو حوصلہ بھی دیا.

پاکستان کم بیک گرےگا،ہیڈکوچ قومی کرکٹ ٹیم گیری کرسٹن پرامید۔ پریس کانفرنس میں کہا تمام کھلاڑی بھرپورپرفارمنس کیلئےتیار،نئے میچ میں اچھی پلاننگ کےساتھ میدان میں اتریں گے،پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں پرپریشرہوتاہے، بھارت کیخلاف میچ پر پیشگوئی نہیں کرسکتا۔ بھارت کیخلاف جیت پرفوکس ،انفرادی پرفارمنس کی بات نہیں،پوری ٹیم کوجان لڑاناہوگی،جیت کیلئےبیٹنگ،بالنگ کےساتھ فیلڈنگ بھی بہت اہم ،بیٹرزکومیرٹ پرہرگیندکھیلناپڑےگی.

بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان روہت شرماکی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا، یہ پچھلی بار بھی زمبابوے سے ہارکر فائنل کھیل گئی۔ پاکستان ٹیم یقینی طورپراپنی غلطی کاتجزیہ کرکےآئےگی۔ کہاپچ جیسی ہو،سامناکسی سےبھی ہو ، اپنی بہترین کرکٹ کھیلنی ہے، ایک دوپلیئرپرانحصارنہیں کرسکتے،تمام11کھلاڑیوں کوکرداراداکرناہوگا، کنڈیشنزمیں مشکلات لیکن جیت کیلئےمشکلات عبورکرناہوں گی،یہاں ہردورمیں گیم تبدیل ہوتاہے،اس لیےزیادہ آگےکانہیں سوچتے،ٹی20میں کسی بھی وقت صورتحال بدل جاتی ہے

مزید پڑھیں :دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے،وزیر اعظم

متعلقہ خبریں