اہم خبریں

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے دو بیٹے گرفتار

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے دو بیٹے گرفتار۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک کزن اور چار ڈرائیور شامل۔ پانچ گاڑیاں بھی پولیس نے قبضہ میں لے لیں۔ گاڑیوں پر پولیس لائیٹیں بھی لگی ہوئی تھیں ۔ سردار تنویر الیاس اود انکے بیٹوں پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج تھا ۔ کارروائی مار گلہ پولیس کی جانب سے کی گئی ہے۔
سابق وزیراعظم ازاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے بیٹوں پر مقدمہ درج ۔

مقدمہ شیراز خان نامی شہری کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں درج کیا گیا۔ درج مقدمہ متن کے مطابق رات گئے فیصل ایوینیو سے ایف 10 کی جانب جا رہا تھا کہ 20 سے 25 گاڑیوں کے قافلے نے سڑک کو بلاک کیا ہوا تھا۔ گاڑیوں پر مشتمل افراد سڑک پر سکٹنگ کر رہے تھے۔ مجھے جیسے ہی موقع ملا تو اپنی گاڑی وہاں سے نکال لی۔

ایف ایٹ اشارے پر پہنچا تو 15 سے 20 گاڑیوں نے میری گاڑی کو ا کر گھیر لیا۔ گاڑیوں سے مسلح افراد اترے اور مجھ پر اسلح تان کر میری گاڑی کو لاتوں اور مکوں سے مارنا شروع کر دیا۔ ملزمان میں تنویر الیاس کے چاروں بیٹے عمر،عثمان،اسامہ اور احمد شامل۔ ملزمان میں سردار حنیف صغیر اور دیگر 15 سے 20 نامعلوم افراد بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں :موجودہ نظام کو چلانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں،نوازشریف

متعلقہ خبریں