اہم خبریں

موجودہ نظام کو چلانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں،نوازشریف

مری ( اے بی این نیوز      )مسلم لیگ(ن) کے صدروسابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے کہاہےکہ جمہوری نظام کو کوئی خطرہ نہیں ،موجود نظام چلانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

مری میں پارٹی کے سینیٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے نوازشریف نے واضح کیاگیاکہ اگرنظام کو نہ چلنے دیاگیاکہ تو ملک کو نقصان ہوسکتاہے۔

انہوں نے  اس بات پراطمینان کااظہارکیاکہ ملک درست سمت میں گامزن ہے ،معاشی صورت میں بہتری آرہی ہے۔

اور اللہ کاشکر ہےکہ مہنگائی میں کمی آرہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملکی حالات کی بہتر ی کے لئے اللہ تعالیٰ ہماری مدد کررہاہے۔

مزید پڑھیں : یورپی یونین کا پاکستان کے عام انتخابات 2024 کی رپورٹ پبلک کرنے سے انکار

متعلقہ خبریں