اہم خبریں

حکومتی قرضوں میں13فیصداضافہ ہو گیا،سٹیٹ بینک

کراچی( اے بی این نیوز       )رواں مالی سال کے10ماہ میں حکومتی قرضوں میں13فیصداضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تااپریل کےدوران حکومت کاقرضہ بڑھ کر66ہزار83ارب روپے تک پہنچ گیا۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں حکومت کاقرضہ58ہزار60ارب روپےتھا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کے قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ مارچ کےمقابلے اپریل 2024 میں مرکزی حکومت کا قرض 710 ارب روپے بڑھا۔ مالی سال کے10 ماہ میں وفاقی حکومت کےاندرونی قرض میں5 ہزار672ارب روپےکااضافہ۔

مرکزی حکومت کا غیر ملکی قرضہ 430 ارب روپے کم ہوا۔ اپریل 2024 تک وفاقی حکومت کا اندرونی قرض 44 ہزار 482 ارب روپے ہوگیا۔ اپریل 2024 تک مرکزی حکومت کا غیرملکی قرضہ21 ہزار602 ارب روپے رہا۔

مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان،نئی قیمتوں کا اطلاق کب ہوگا ؟؟

متعلقہ خبریں