اہم خبریں

مشکل فیصلے کیے ، پاکستان ڈیفالٹ ہوا، نہ ہونے دینگے، احسن اقبال

کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا کہ نہ پاکستان ڈیفالٹ کرے گا نہ کرنے دینگے، ہم ملکی مفاد میں فیصلے کریں گے ،ہماری حکومت آنے سے قبل خزانہ خالی تھا، ہم نے مشکل فیصلے کیے اور پاکستان کی معیشت کو دوبارہ سنبھالا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن رہنما اور وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہاکہ ملک معاشی بحران کی زد میں ہے ،ایک جماعت مسلسل منفی پروپیگنڈاکررہی ہے، پاکستان کو اس وقت معاشی استحکام کی ضرورت ہے، کراچی پاکستان کا سب سے زیادہ تعلیم یافتہ شہر ہے، کراچی نے اس جماعت کا کچومر نکال دیا،جس نے گزشتہ 4سال میں ملکی معیشت کا کچومر نکالا تھا، عوام حقائق جانتے ہیں،عوام یہ دیکھ رہے ہیں کہ اس وقت ملک کو کون بچا رہا ہے، کراچی کے الیکشن نے ہمیں بڑا حوصلہ دیا ہے، جیسے کراچی کے وام نے جھوٹ کی سیاست کو مسترد کیا ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے عوام بھی جھوٹ کی سیاست کو مسترد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر کسی نے اپنی سیاست بچانی ہے تو اس کو ریاست بچانے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف کو جھوٹے کیس میں نااہل کیا گیا، ہمیں یقین ہے اس ناانصافی کا ازالہ ہوگا، نوازشریف صاحب واپس آئیں گے اور اگلے الیکشن میں پارٹی کو لیڈ کریں گے۔

متعلقہ خبریں