ڈیووس (نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوئی بھی ملک چیلنجز سے تنہا نہیں نمٹ سکتا، اسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون درکار ہوتا ہے، روس یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا پر منفی معاشی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران سکیورٹی اور کوآرڈینیشن کے موضوع پر سیشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیو ورلڈ آرڈر کی وجہ سے ایشیائی ممالک بالخصوص ترقی پزیر ممالک مشکلات کا شکار ہیں، تیسری دنیا کی معیشت دباو کا شکار ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، روس یوکرین تنازع کی وجہ سے دنیا بھر میں گیس کی قیمتیں بڑھیں، روس یوکرین جنگ کی وجہ سے انسانی تنازع نے جنم لیا، روس یوکرین جنگ کے منفی اثرات دنیا پر مرتب ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس یوکرین جنگ کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے، پاکستان خود سے کسی جنگ کے حق میں نہیں ہے، پاکستان روس یوکرین تنازع کے حل کا خواہاں ہے۔















