اہم خبریں

پاک روس اجلاس، تیل وگیس سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کیلئے تفصیلی بات ہوئی ،ایازصادق

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیراقتصادی امورسردارایازصادق نے کہاہے کہ پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امورکے علاوہ ٹرین سروس، فوڈ سیکورٹی، ہوابازی، تیل وگیس، مالیات سمیت کئی شعبوں میں تعاون پرتفصیلی بات چیت ہوئی ، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق بعض معاہدوں پراتفاق ہوگیاہے جبکہ بعض شعبوں میں معاہدے پائپ لائن میں ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیراقتصادی امورسردارایازصادق نے کہا کہ پاکستان اورروس کے بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس ایک ایسے موقع پرہورہاہے جب پاکستان میں گزشتہ مون سون میں ہونے والی تاریخی بارشوں اورتباہ کن سیلاب سے لاکھوں افراد کی امدد اورمتاثرہ علاقوں کی تعمیرنواوربحالی کیلئے سرگرمیاں جاری ہے، پاکستان سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد پربین الاقوامی برادری کی امداد پرمشکورہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اورپاکستان کیلئے قرضہ معطل کرنے کی سہولت میں مدد فراہم کرنے پرروس کا شکرگزارہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امورکے علاوہ ٹرین سروس، فوڈ سیکورٹی، ہوابازی، تیل وگیس، مالیات سمیت کئی شعبوں میں تعاون پرتفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق بعض معاہدوں پراتفاق گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں اقتصادیات، معیشت، تجارت، ٹیکنالوجی، تعلیم اوربزنس ٹوبزنس شعبہ جات میں نئے دورکا آغاز ہواہے ۔

متعلقہ خبریں