اسلام آباد(نیوز ڈیسک )حکومت نے کراچی کے باسیوں پر بھی الیکٹرک بم گرا دیا اور بجلی کے نرخ بڑھا دیے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کی بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10 روپے 1 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جون میں 2.68 روپے اور جولائی میں 3.11 روپے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔
اسی طرح اگست میں 3.22 روپے فی یونٹ اور ستمبر میں 1 روپے فی یونٹ چارج کیا جائے گا۔نیپرا کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کی لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: طلبہ کیلئے خوشخبری، وفاقی حکومت کا طلباء کیلئے بلا سود لیپ ٹاپ دینے کا اعلان