بنوں(نیوز ڈیسک ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی بنوں میں کی گئی جس میں عمر کے نام سے ایک دہشت گرد مارا گیا، اس کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں مطلوب تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب کسان کارڈ 2024: درخواست دینے، کا مکمل طریقہ