اہم خبریں

آ ج7جون بروزجمعتہ المبارک 2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )جمعتہ المبارک کے روز گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا ،اسلام آباد، پنجاب ، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔جمعه کے روز گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھو ہار میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ شام /رات میں وسطی/جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور با لائی سندھ میں بھی آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: منڈی بہاؤالدین 17، سیالکوٹ (ائرپورٹ 07، سٹی 02)، منگلا، شیخوپورہ 06، جھنگ 05، حافظ آباد، بہاولنگر، ڈی جی خان 04، جہلم، گوجرانوالہ، ساہیوال 03، بھکر، گجرات، قصور 02، لاہور (سٹی) 01، اٹک، کوٹ ادو، فیصل آباد، نور پور تھل 01، کشمیر: راولاکوٹ 12، مظفر آباد (سٹی 05، ائرپورٹ 04)، کوٹلی 05، گلگت بلتستان: استور 11،ا سکردو، گلگت، 04 بونجی 03، ہنزہ 02، گوپس 01، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 10، دیر (بالائی 05، زیریں 01)، پشاور (سٹی، ائرپورٹ 03)، بونیر، کالام، ڈی آئی خان (سٹی)، باچا خان ائرپورٹ ، سیدو شریف 02 ، پٹن، دروش میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 44، تربت، خیرپور، دادو، سکرنڈ اور شہید بینظیر آباد میں43ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

جمعرات (رات): اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی /جھکڑ چلنےا ور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔

جمعہ کے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ (شام/رات ) آندھی /جھکڑ چلنےا ور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعتہ المبارک،7جون 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں