اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ قیدی نمبر 804کا نام بھی نہیں لیا جاسکتالیکن سیاست کا محوروہ ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے اردگرد ساری سیاست گھوم رہی ہے۔
جسے ہارا ہوا سیاستدان کہا جاتا تھا آج وہ سب سے زیادہ مقبول ہے۔ سیاست پھنسی ہوئی ہے ہر طرف ڈیڈلاک نظر آرہا ہے۔
ایک طرف ریاست ڈنڈا استعمال کررہی ہے۔ ایک طرف سٹریٹ پاور ہے جو قیدی نمبر804کیساتھ ہے۔ پاکستان میں سیاست کی صورتحال بڑی عجیب ہوگئی ہے۔ 8فروری کے بعد پاکستان بدلا ہے،لوگوں نے ردعمل بھی دیا۔
مزید پڑھیں : ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے،میری آخری امید سپریم کورٹ ہی ہے، بانی پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے مکالمہ















