کراچی( اے بی این نیوز )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا۔ 100 انڈیکس میں 356 پوائنٹس کی کمی ہوئی ۔ 100 انڈیکس 73 ہزار 862 پوائنٹس پر بند ہوا۔
انڈیکس کی بلند ترین سطح 74 ہزار 593 پوائنٹس رہی۔ گزشتہ کاروباری روز انڈیکس 74 ہزار 219 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں 35 کروڑ 27 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔ مجموعی طور پر 449 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ 134 کمپنیوں کے حصص میں تیزی، 248 میں مندی ہوئی۔
مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات، حکومت نے سپریم کورٹ دستاویزات جمع کرا دیں