اہم خبریں

عمران خان فائرنگ کیس ، ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو وزارت داخلہ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)عمران خان فائرنگ کیس کے ملزم نوید نے جے آئی ٹی پر سوال اُٹھادیا، جے آئی ٹی کو وزارت داخلہ میں چیلنج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان فائرنگ کیس کے ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو وزارت داخلہ میں چیلنج کر دیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ پر سنگین الزامات ہیں انہوں نے تفتیش ایک سول افسر کے سپرد کی ، قانون کے مطابق سول افسر دہشت گردی کے مقدمے کی تحقیقات کر ہی نہیں سکتا جے آئی ٹی پہلے دن سے بدنیتی کا مظاہرہ کر رہی ہے، بدنیتی سرکاری خط و کتابت میں تصدیق ہو چکی ہے جے آئی ٹی سربراہ نے مقدمےمیں فرضی گواہ اورملزم متعارف کروائے ہیں،وفاقی حکومت موجودہ جے آئی ٹی سے کیس کی تفتیش فوری واپس لے کر ایماندار افسران کے حوالے کرے ۔

متعلقہ خبریں