اہم خبریں

پاکستان ریلوے کاعید الاضحیٰ پر تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔عید الاضحی کے موقع پر کوئٹہ سے دو عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی.

پہلی عید اسپیشل ٹرین 14 جون کو صبح 6 بجکر 30 منٹ پر کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی جس میں 1164 مسافر سفر کریں گے۔دوسری عید اسپیشل ٹرین 15 جون کو رات 9 بجکر 30 منٹ پر کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی جس میں 1064 مسافر سفر کریں گے۔

پہلی اسپیشل ٹرین میں اکانومی کلاس کے تمام ڈبے ہوں گے اور دوسری اسپیشل ٹرین میں دو بزنس اور دو معیاری کلاس والے اکانومی کلاس کے تمام ڈبے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سی ڈی اے کا ماہانہ بجلی کی لاگت میں کمی کے لیے سولرائزیشن پراجیکٹ شروع

متعلقہ خبریں