اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف 4 سے 8 جون تک پانچ روزہ سرکاری دورہ پر چین روانہ ہوگئے،وزیراعظم شہبازشریف وزیراعظم لی کیانگ کی دعوت پر چین کا دورہ کر رہے ہیں۔وزیرِ اعظم بزنس ٹو بزنس فورم میں شرکت کریں کے جبکہ 79 پاکستانی کمپنیوں کے نمائندے چینی کمپنیوں سے ملاقات کریں گے۔
رواں سال وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کے صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ژا لیجی سے ملاقات اور بات چیت کریں گے۔ دونوں رہنما چین پاکستان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر ایک خاکہ تیار کریں گے۔