اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ یہ حق اور سچ کی فتح ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف من گھڑت کیس بنایا گیا۔ پوری دنیا جانتی تھی کہ من گھڑت اور بے بنیاد کیس ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے 10مہینے اس کیس میں جیل میں گزارے ۔ جتنے بھی کیسز ہیں کسی بھی کیس میں سزا کی کوئی گنجائش نہیں۔ امید ہے بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے قومی خود مختاری اور غیرت کیلئے سٹینڈ لیا۔
بانی پی ٹی آئی آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے کھڑے رہیں گے۔ ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے جہاں قانون کی حکمرانی ہوگی۔ نا جھکیں گے نا ڈریں گے ،آگے بڑھیں گے۔
مزید پڑھیں : 4 جون سے بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی