لاہور ( اے بی این نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چیف منسٹر ہمت کارڈپراجیکٹ کی منظوری دیدی۔
پہلے فیز میں سپیشل افراد کو 3سال کیلئےماہانہ وظائف دینے کا فیصلہ۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے سپیشل افراد کا وظیفہ 6ہزار سے ساڑھے 7 ہزار روپے کردیا۔
تقریباً 30ہزار سپیشل افراد کو 3سال تک ماہانہ ساڑھے 7 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی وہیل چیئر کیلئےآگاہی مہم چلانے کی ہدایت۔
سپیشل افراد کو دوسرے مرحلے میں 14قسم کے معاون آلات بھی دیئے جائیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ سپیشل افراد ہمارے لئے بہت اہم ہیں،ہر ممکن معاونت کریں گے۔
مزید پڑھیں :عمران خان سےملاقات کیلئے قانونی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی