اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحت کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے شہر کو مزید محفوظ بنانے کےلئے ناک دا ڈور مہم کا آغاز کردیا،مطلوبہ کوائف نہ ہونے کی صورت میں گرفتار کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق اس مہم کے تحت کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں کی خصوصی ٹیمیں گھر گھر جاکر شہریوں اور ان کے ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کررہی ہے جبکہ مطلوبہ کوائف نہ ہونے پر گرفتاری ہوگی۔
ناک دا ڈور مہم کے تحت ہرتھانے کی حدود میں سی ٹی ڈی اسلام آباد کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر گھرگھر جا کرگھریلو ملازمین اورکرایہ داروں کا اندراج کر رہی ہیں۔ایس پی سی ٹی ڈی نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کومحفوظ بنانا ہے اور ڈیٹا فراہم نہ کرنے والے اور غیرملکیوں کے پاس ویزہ نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کے ساتھ گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی ، اس مہم کا دائرہ کار مزید علاقوں تک بڑھایا جائیگا ۔















