اہم خبریں

نوری آباد پاور پلانٹ پراجیکٹ ریفرنس،مراد علی شاہ نے حاضری استثنیٰ کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نوری آباد پاور پلانٹ پراجیکٹ ریفرنس،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی ، نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور ملزمان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق ریفرنس میں شریک ملزمان خورشید جمالی اور سلطان فاروق کے وکلا کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل جاری کیے گئے ۔ واضح رہے کہ نوری آباد پاور پلانٹ پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کر رہے تھے ۔

متعلقہ خبریں