سوات(نیوزڈیسک )مالاکنڈ اور سوات کے رہائشیوں نے اتوار کی سہ پہر شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: گجرات ، پبی جنگلات میں گزشتہ تین دنوں سے لگی آگ پر قابو پالیا گیا
لوئر دیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔سوات میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا آغاز 95 کلومیٹر کی گہرائی سے ہوا، جس کا مرکز پاک-افغان-تاجکستان سرحدی علاقے میں تھا، یہاں تک کہ اسلام آباد کو بھی متاثر کیا۔ابتدائی رپورٹوں میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔