اہم خبریں

پنجاب حکومت کا سکولوں میں سمر کیمپ لگانے کے حوالے سے واضح‌اعلان سامنے آگیا

لاہور (نیوزڈیسک) حکومت پنجاب نے رواں سال تعطیلات کے دوران تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی عائد کر دی ۔

پنجاب میں‌ شدید گرمی کے دوران محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب (ایس ای ڈی)نے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں سمر سکول کیمپس پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔

کچھ نجی اسکولوں نے گرمی کی چھٹیوں کے دوران طلباء کے لیے سمر کیمپ منعقد کرنے کی اجازت حاصل ملنے کا دعوٰ کیا تھا لیکن ایس ای ڈی نے واضح کیا کہ ایسی کوئی اجازت نہیں دی گئی.

حکام نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی نجی اسکول کو سرکاری منظوری اور باضابطہ محکمانہ اطلاع کے بغیر سمر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہے۔

لاہور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے پرنسپلز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے دوران دوپہر 2 بجے تک حاضری یقینی بنائیں تاکہ فرنیچر اور دیگر فرائض کے ریکارڈ کا انتظام کیا جا سکے۔

اسی طرح درجہ چہارم کے ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوپہر 1:30 بجے تک اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں۔

متعلقہ خبریں