اہم خبریں

مشہور کافی کمپنی سٹاربکس کی جعلی برانڈنگ پر کیفے مالک کو لاکھوں‌کا جرمانہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)مسابقتی اپیلٹ ٹربیونل (سی اے ٹی) نے لاہور میں قائم ریسٹورنٹ آپشنز انٹرنیشنل کومشہور کافی کمپنی سٹاربکس کی جعلی برانڈنگ پر 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا.

تفصیلات کے مطابق اپنے فیصلے میں مسابقتی اپیل ٹریبونل (سی اے ٹی) نے کیفے مالک پر 60لاکھ روپے جرمانہ کردیا.

سٹاربکس نے پاکستان میں ان کا ٹریڈمارک دھوکہ دہی سے فروخت کرنے اور اس کی برانڈنگ میں سٹاربکس کے ٹریڈ مارک استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کیلئے ٹربیونل میں اپیل کی تھی۔

فوڈ کمپنی نے لاہور میں قائم کیفے پر صارفین کو گمراہ کرنے اور اس کے کاروباری مفادات کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا۔

کمپنی نے تصدیق کی کہ اس نے پاکستان میں کوئی فرنچائز نہیں کھولی ہے۔

ٹربیونل نے تحقیقات کیں اور فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ آپشنز انٹرنیشنل نے غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر صارفین کو دھوکہ دے کر، اور سٹاربکس کے کاروباری مفادات کو نقصان پہنچا کر مسابقتی ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی کی۔

تحقیقات کے دوران آپشنز انٹرنیشنل نے خلاف ورزی کا اعتراف کیا۔

سی سی پی نے سٹاربکس کی درخواست پرعبوری حکم نامہ بھی جاری کردیا جس میں آپشنز انٹرنیشنل کو بغیر اجازت کے سٹاربکس کے تجارتی نام اور لوگو کے ساتھ لیبلنگ اور پیکیجنگ کا استعمال بند کرنے کی ہدایت کی گئی۔

قبل ازیں آپشنزانٹرنیشنل کیفے انتظامیہ نےفیصلے کے خلاف مسابقتی ٹربیونل میں اپیل کی جسے ٹربیونل نے مسترد کر دیا اور جرمانہ بھی پچاس لاکھ سے بڑھا کر ساٹھ لاکھ روپے کردیاکیونکہ ٹربیونل کے روکنے کے باوجودآپشنز نےسٹاربکس کا ٹریڈمارک کا استعمال جاری رکھا.

متعلقہ خبریں