اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد انتظامیہ بھی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کیخلاف حرکت میں آگئی ،21گاڑیوں کا چلان،3 ضبط کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مختلف بس سٹینڈز/ ویگن سٹینڈز کا دورہ، سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بس سٹینڈز/ ویگن سٹینڈز کی انسپکشن کی، انسپکشن کے دوران (38) اڑتالیس گاڑیوں کو چیک کیا گیا ، جن میں سے اکیس (21) گاڑیوں کے چالان کیے گئے، تین گاڑی کو ضبط کر لیا گیا، اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی، خلاف ورزی کرنے والوں پر قانون کے مطابق جرمانہ عائد کیا گیا، اور وارننگ دی گئ، واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور دیگر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔















