لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب کے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ہفتے کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو خسرہ کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے صوبے میں بچوں کی ویکسینیشن پر توجہ نہیں دی۔
مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 ، پاکستانی کرکٹ ٹیم ڈیلاس پہنچ گئی
لاہور میں صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب میں خسرہ کے پھیلاؤ کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر عمران نذیر نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور وزیر اعلیٰ مریم نواز صحت اور تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں، لیکن آج ہم پچھلی حکومت کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
وزیر صحت پنجاب نے خسرہ کے پھیلاؤ کا ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اگر وہ توجہ دیتے تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو یہ سب برداشت نہیں کرنا پڑتا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں صحت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچا، پنجاب میں صحت کے لیے بہتر نظام کی ضرورت ہے۔