کوئٹہ (نیوز ڈیسک ) ضلع پشین کے علاقے سرخاب میں جمعہ کو مسلح تصادم میں دو اشتہاری ہلاک اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: وفاقی سرکاری اداراہ بند ہونے کے امکانات، وزیراعظم نے تجاویز طلب کرلیں
حکام کے مطابق پولیس نے افغان مہاجرین کے کیمپ میں اشتہاری مجرموں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔جب پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مطلوب افراد کو ہتھیار ڈالنے کو کہا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا جو ایک گھنٹے تک جاری رہا جس کے نتیجے میں دو اشتہاری ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ اشتہاری مجرموں کے ٹھکانے سے دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔