اسلام آباد( نیوز ڈیسک) قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ناقص کارکردگی اور قومی خزانے پر بوجھ سرکاری اداروں بارے بڑا فیصلہ کرلیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے اہم وفاقی سرکاری ادارہ پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔
مزید پڑھیں: بھارت ، شدید گرمی کی لہر نے33 افراد کی جان لے لی
وزیراعظم آفس کی ایڈیشنل سیکرٹری سارہ اسلام نے سیکرٹری وزارت ہائوسنگ وتعمیرات کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں وزیراعظم کی جانب سے سیکرٹری ہائوسنگ وتعمیرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وزیر ہائوسنگ وتعمیرات کی مشاورت سے پی ڈبلیو ڈی کی بندش کا ایک جامع پلان تیار کریں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایک ہفتے میں یہ پلان پیش کیا جائے گا، واضح رہے کہ پاک پی ڈبلیو ڈی سرکاری دفاتر اورہائش گاہوں کی تزئین وآرائش کا ذمہ دار ہے، ادارے کے ملک بھر میں دفاتر ہیں۔