اہم خبریں

سی ڈی اے کی کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کے قوانین میں ترمیم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کے لیے بلڈنگ رولز میں ترمیم کر دی ہے۔اس سلسلے میں سی ڈی اے بورڈ نے بڑے کمرشل پلاٹوں کے لیے فلور ایریا ریشو میں اضافے کی بھی منظوری دی۔
مزیدپڑھیں: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کے بند سٹور سے بزرگ کی مسخ شدہ لاش برآمد
سی ڈی اے نے 3,000 سے 5,000 گز کے پلاٹوں کے لیے تناسب 1:8 سے بڑھا کر 1:10 کرنے کی بھی منظوری دی اور 5000 گز سے بڑے پلاٹوں کے لیے FAR 1:12 کی منظوری دی۔عمارت کا منصوبہ 25 فیصد رقم کی ادائیگی پر منظور کیا جائے گا اور 50 فیصد رقم ادا کرنے کی صورت میں پلاٹ کا قبضہ دیا جائے گا۔

ڈالر میں ادائیگی کی صورت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے رعایت بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پلاٹ کی رقم کی یکمشت ادائیگی پر رعایت کو 15 فیصد تک بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔سی ڈی اے بورڈ نے ڈالر میں ادائیگی کی صورت میں رعایت 15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

مزید فیصلہ کیا گیا کہ فلور ایریا ریشو میں اضافہ کیا جائے جو کہ نئی اور پرانی عمارتوں پر لاگو ہو گا اور فلور ایریا کے تناسب میں اضافے کا اطلاق ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی عمارتوں پر بھی ہو گا۔سی ڈی اے کے فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ 2007 کے بعد تعمیر ہونے والی عمارتوں کو پائیداری کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔اضافی منزلوں کی تعمیر کی رقم کا فیصلہ سی ڈی اے فنانس ونگ کرے گا۔

متعلقہ خبریں