اہم خبریں

روشن پاکستان پروگرام توانائی بحران کا خاتمہ کرے گا، وفاقی وزیر توانائی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ روشن پاکستان پروگرام سے توانائی بحران کا خاتمہ ہو گا۔
مزیدپڑھیں: عمران کو بچوں سے فون پر بات کی اجازت نہ دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد میں علی پرویز ملک کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا کہ گزشتہ روز یعنی 29 مئی کو پاکستان بھر میں بجلی کی طلب 25,820 میگاواٹ تھی جس میں سے 21,588 میگاواٹ بجلی پیدا کرکے ہمارے سسٹم میں فراہم کی جاچکی ہے۔ جبکہ 4,232 میگاواٹ بجلی فراہم نہیں کی گئی اور 4,232 میگاواٹ لوڈ شیڈنگ کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوڈ شیڈنگ صرف ان فیڈرز پر کی گئی جہاں نقصانات ہیں۔ 20 فیصد سے 100 فیصد تک جہاں ہمارا نقصان ہو رہا ہے وہاں 4 ہزار 232 میگاواٹ بجلی فراہم نہیں کی گئی۔

اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ جہاں نقصانات 20 فیصد سے بھی کم ہیں، بدقسمتی سے ان فیڈرز پر چند گھنٹوں کے لیے بجلی منقطع کردی گئی۔ مثال کے طور پر لیسکو میں ایک ہزار 978 فیڈرز ایسے ہیں جہاں نقصانات کم ہیں لیکن 188 فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ کی گئی جو کہ قابل قبول نہیں۔

وفاقی وزیر توانائی نے یہ بھی کہا: “اگر ہم ان علاقوں کو یہ بجلی فراہم کرنا شروع کر دیتے ہیں تو نقصانات اس حد تک بڑھ جائیں گے کہ پاکستانی معیشت مزید تباہ ہو جائے گی۔ جب تک ہماری تقسیم کار کمپنیاں اپنی سمت کا تعین نہیں کرتیں اور صوبائی حکومتوں کی مدد سے ان نقصانات کا ازالہ نہیں کرتیں، لوڈشیڈنگ کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے توانائی کے شعبے میں مزید ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ روشن پاکستان پروگرام سے توانائی بحران کا خاتمہ ہو گا، صوبائی حکومتوں کے تعاون سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے صوبوں سے رابطہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ بجلی چوری روکنے میں مثال قائم کریں۔ میں آپ کو اپنے علاقے کی مثال دیتا ہوں، دیر غازی خان میں ایک جگہ 24 گھنٹے میں صرف تین گھنٹے بجلی ہوتی ہے، وہاں پوری بجلی فراہم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے لیکن ہم سیاست پر اصول کو ترجیح دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں