اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اگلے دو روز کے دوران ملک کے وسطی اورجنوبی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد ،دادو51، سبی،خیر پور، لاڑکانہ، موہنجوداڑو 50، سکھر، شہید بینظیر آباد ،روہڑی،تربت،لسبیلہ49،سکرنڈ،پڈعیدن،حیدر آباد،رحیم یار خان48، قصور، بھکر اور جھنگ میں 47ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے عام انتخابات پر برطانوی سفیر کے ریمارکس بے بنیاد ہیں، سپریم کورٹ
بدھ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا ۔جبکہ بعض مقامات پر تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔ تاہم گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
جمعرات کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا ۔تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش / بونداباندی ہو ئی۔
بدھ (رات) : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہا۔
جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔تاہم شام/رات میں تیزہوائیں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک ہوسکتی ہے ۔