اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے خوشخبری آگئی، جانئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے تک کمی کا امکان ہے۔ اس سلسلے مین اوگرا کی جانب سے 31 مئی کو پترولیم ڈویژن کا سمری بھجوائے جانے کا امکان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سمری منظور ہو نے کی صورت میں یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں :ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے بعد 7000 سے زائد موبائل سمیں بحال

ذرائع نے اس حوالے سے انکشاف کرتے ہو ئے بتایا کہ یکم جون سے پٹرول 5 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں4 روپے فی لٹر کے حساب سے کمی کی جائے گی۔

جبکہ ذرائع نے مزید انکشاف کر تے ہو ئے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لٹر کے حساب سے قیمت میں کمی کی توقع کی جارہی ہے۔

سمری بھجوانے اور وزیر اعظم کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کرے گی اور بعد ازاں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں