اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹ کو لیکر ن لیگ پروپیگنڈہ چلایا گیا تھا ۔ مختلف سیاسی رہنما ٹی وی پر آکر کہہ رہے ہیں کہ جیل میں ٹویٹر کی سہولت موجود ہے ۔ یہ کہنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کیا کسی اور قیدی کو بھی ایسی سہولت ہے ۔ خان صاحب کے پاس تو کوئی موبائل نہیں ہے یہاں تک کہ وکلا کو بھی موبائل لیکر جانے کی اجازت نہیں ہے ۔
مزید پڑھیں :کیسز سے لگتا ہے عمران خان کو اب جیل میں کچھ اور وقت گزارنا پڑے گا، رئوف حسن
بانی پی ٹی آئی ایک ڈیتھ سیل میں ہیں۔ وہ اے بی این نیوز سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ خان صاحب کا ٹویٹر اکاؤنٹ انکی ٹیم چلاتی ہے ۔ جس ٹویٹ پر تنازعہ ہوا حمود الرحمان کمیشن اس میں خان صاحب نے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو پڑھنے دیں ۔ کہ اس وقت ایک شخص کا کیا کردار تھا ۔ خان صاحب نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بات کی ہے ۔