اسلام آباد ( زبیر قصوری)سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے ڈی سی آسلام آباد انٹرپول سے مدد مانگ لی ہے اس سلسلے میں چیف کمشنر اسلام اباد نے اپنے خط نمبر 5/4 2023 میں وزارت داخلہ اسلام آبادکو لکھا ہے کہ مرزا شہزاد اکبر ولد مرزا محمد اکبر پولیس اسٹیشن سیکرٹریٹ اسلام اباد کی ایف ائی ار نمبر 156 2023 بجرم 420 / 468 / 471 /386/389/500/506 PPC میں اشتہاری ہے ۔
مزید پڑھیں :نیب کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریمانڈ کی مدت میں توسیع کی گئی، وزیرقانون
اور شہزاد اکبر گرفتاری سے بچنے کےبیرون ملک چھپا ہوا ہے اور تفتیش کے لیے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنا چاہتی ہے اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی سفارش پر سابق مشیر وزیراعظم شہزاد اکبر کے ریڈ نوٹس انٹرپول کو جاری کر دیا ہے ۔