اہم خبریں

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری کے ساتھ بد خبری بھی،جانئے تفصیل خبر میں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وفاقی بجٹ میں تنخواہ اور پنشن میں 10سے 15فیصد اضافے کی تجویز ۔ سرکاری ملازمین کے لیے 10سے 15 فیصد تک تنخواہوں میں اضافے کی مختلف تجاویز پر کام جاری ۔ وزارت خزانہ تنخواہ میں صرف 10 فیصد اضافہ کرنا چاہتی ہے،ذرائع کے مطابق حکومت اگلے بجٹ میں پنشن اصلاحات متعارف کرانے کے لیے بھی تیار ۔
مزید پڑھیں :بلو چستا ن،ٹر یفک کا المنا ک حا دثہ،27افرادجا ں بحق

ایک لاکھ سے زائد پنشن لینے والے پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویز بھی زیر غور ۔ حکومت زیادہ پنشن لینے والوں کے لیے مختلف سلیب متعارف کرا سکتی ہے۔ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی عمر کی حد کو دو یا پانچ سال تک بڑھانے کی تجویز آسکتی ہے ۔ ملازمین آخری چھتیس ماہ کے دوران حاصل کیے گئے 70 فیصد اوسط قابل پنشن معاوضے کی بنیاد پر مجموعی پنشن کے حقدار ہوں گے۔

متعلقہ خبریں