اہم خبریں

عدت نکاح کیس میں اہم پیش رفت، جج نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز        )عدت نکاح کیس میں اہم پیش رفت ۔ جج شاہ رخ ارجمند نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا ۔ خط میں کہا گیا خاورمانیکا نے مجھ پر عدم اعتماد کا اظہار کیاہے۔ دوبارعدم اعتماد کے اظہار کے بعد اپیلوں پر فیصلہ سنانا درست نہ ہوگا۔ اپیلوں کو دیگر کسی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کی درخواست ہے۔

مزید پڑھیں :انٹرنیٹ سرچ اور آن لائن خریداری کے دوران بچے سائبر حملوں کا نشانہ بنتے ہیں ،کیسپرسکی

خاورمانیکا اور ان کے وکلا نے ہمیشہ سماعت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔ سما عت کے بعد بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر پی ٹی آئی وکلا کا تشدد۔ تھپڑ مارے۔ بوتلیں برسادیں۔ عدالتی احاطے میں موجود پی ٹی آئی کے وکلا نے ان پر تشدد کیا ۔ خاور مانیکا کے ساتھ موجود وکلا انہیں بچا کر عدالت میں لے گئے۔ کورٹ روم کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں کی شدید نعرے بازی۔

متعلقہ خبریں