اہم خبریں

سندھ انٹرمیڈیٹ امتحانات ، پہلے ہی روزدو امتحانی پرچے لیک

کراچی(نیوز ڈیسک )سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے پہلے روز لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام سندھی زبان کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے قبل ہی لیک ہوگیا۔
مزید پڑھیں: پشاور، نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ ، پولیس اہلکار جاں بحق
امتحانی ہالوں میں موبائل فون کی ممانعت کے قوانین کے باوجود، طالب علموں کو واٹس ایپ کے ذریعے امتحان حل کرنے کے لیے اپنے فون کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس سے لاڑکانہ بورڈ کی دھوکہ دہی اور پیپر لیک کو روکنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا۔اسی طرح خیرپور میں بھی امتحان شروع ہونے سے قبل انگلش کا پرچہ لیک کرکے واٹس ایپ گروپس پر گردش کر دیا گیا۔

طلباء نے امتحان کو حل کرنے کے لیے واٹس ایپ کا استعمال کیا، مبینہ طور پر کچھ انویجیلیٹرس نے ان کی مدد کی۔بدھ سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پورے ملک میں جاری رہیں گے۔

متعلقہ خبریں