اہم خبریں

آ ج29مئی بروز بدھ 2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اگلے دو روز کے دوران بالائی سندہ اور جنوبی پنجاب کے اضلاع شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 52، دادو، لاڑکانہ، موہنجوداڑو 51، رحیم یار خان، سبی، سکھر، شہید بینظیر آباد، خانپور، بھکر، خیرپور 50، بہاولنگر، روہڑی، پڈعیدن 49، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، گوجرانوالہ، جھنگ، قصور، خانپور۔ کوٹ ادو، ملتان، نور پور تھل، سکرنڈ میں 48ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: بیرون ملک ڈگری حاصل کرنے والے میڈیکل طلباء کے لیے NOC لازمی قرار

بدھ کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا ۔جبکہ بعداز دوپہر بعض مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان۔ شام/رات میں گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔

منگل (رات) : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں / جھکڑ چلنے کا امکان۔
بدھ کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم رہے گا ۔تاہم شام/رات میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے ۔

متعلقہ خبریں