اسلام آباد ( اے بی این نیوز )فیصل مسجد اسلام آباد کے اطراف میں موجود جھاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد کے گردونواح میں منگل کی شام کو جھاڑیوں میں لگی آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہیٹ ویو کے باعث شام کے وقت فیصل مسجد کے قریب گرین بیلٹ میں جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے حال ہی میں کہا ہے کہ ملک کے تقریباً 26 اضلاع شدید گرمی کی لہر میں ابل رہے ہیں، جس میں درجہ حرارت کا موجودہ دور 30 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پہلے بتایا کہ 23 سے 28 مئی کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں :عید الاضحی کب ہو گی،جانئے بڑی پیشین گوئی
مارگلہ ہلز پر لگی آگ کو بجھانے کا عمل تیزی سے جاری۔ وزیراعظم پاکستان اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے آگ بھجانے کے لئے جاری آپریشن کی نگرانی خود کررہے ہیں ۔ ما رگلہ ہلز پر لگی آگ پر 85 فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔ چئیر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد موقع پر موجود۔ 200 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی کےخلاف سچےکیسزہیں انہیں سزاملنی چاہیے،نواز شریف
آپریشن میں خصوصی طور پر دو ہیلی کاپٹرز سمیت فائیر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی استعمال میں لائی گئیں۔ تیز ہوا اور گرم موسم کیوجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آئیں۔ آگ پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔