صوابی( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ۔ ہم اپنی فوڈسیکیورٹی کےمسائل بھی جلدحل کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی سوچ کےمطابق عوام کوریلیف دیں گے۔
تحریک انصاف کی طاقت نوجوان ہیں۔ نوجوانوں کوسرکاری نوکریاں بھی فر اہم کریں گے۔ خواتین کو بلاسود قرضہ فراہم کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کاویژن ہے ہم نےکمزورکےساتھ کھڑاہوناہے۔
مزید پڑھیں :نواز شریف نے ملکی مفادات کی خاطر کٹھن فیصلے کیے،سپیکر قومی اسمبلی
8ہزارایکڑ مزید علاقہ بھی بہت جلد آباد ہوگا۔ 30ہزار ایکڑ کے آباد ہونے سے مسائل حل ہوں گے۔ اپنےزمیندارکوٹیکنالوجی سےلیس کرکےفائدہ پہنچائیں گے۔ پاکستان زرعی ملک ہے ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورمزید زرعی زمینیں آباد کریں گے۔















