اہم خبریں

مخالفین بھی آج تسلیم کرتےہیں نوازشریف کوغلط سزاسنائی گئی، شہباز شریف

لاہور ( اے بی این نیوز        )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کوپارٹی صدرمنتخب ہونےپردل کی گہرائیوں سےمبارکباد پیش کرتاہوں۔ 2017میں آپ کوپارٹی صدارت سےہٹاکرزیادتی کی گئی۔ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سےآپ دوبارہ پارٹی صدر بن چکےہیں۔ آپ کی پاکستان کےعوام کےساتھ محبت کاصلہ آج ملا ہے۔ پارٹی نےمجھے جوذمہ داری سوپنی تھی اس کواحسن طریقےسےنبھانےکی کوشش کی۔

مزید پڑھیں :ثاقب نثارنےمجھے زندگی بھرکیلئےصدارت سےنکال دیاتھا،نواز شریف

راناثنااللہ اوران کی ٹیم کومبارکباد پیش کرناچاہتاہوں۔ آپ سب کودل کی گہرائیوں سےمبارکباد پیش کرتاہوں۔ مریم نوازبطوروزیراعلیٰ پنجاب عوام کی خدمت کررہی ہیں۔ ہم سب دن رات محنت کریں گےتوپاکستان ان مشکلات سے باہرنکل آئےگا۔ نوازشریف کے دورمیں ملک تیزی سےترقی کرر ہاتھا۔ نوازشریف کوپوری دنیامیں رسواکرنےکی کوشش کی گئی۔ نوازشریف کوجھوٹےکیس میں سزاسنائی گئی۔

مزید پڑھیں :مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل نے نوازشریف کی بطور صدر منظوری دیدی

مخالفین بھی آج تسلیم کرتےہیں نوازشریف کوغلط سزاسنائی گئی۔ دن رات کوشش کرکےپاکستان کی ترقی میں اپناحصہ ڈال رہےہیں۔ 2018میں نوازشریف کاجیتاہوامینڈیٹ چھین لیاگیا۔ نوازشریف الیکشن جیتاہواتھاسازش کرکےاسےہرایاگیا۔ بانی پی ٹی آئی اوراس کےحواریوں نےنوازشریف کیخلاف سازش کی۔ بانی پی ٹی آئی کامکروہ چہرہ عوام کےسامنے آچکاہے۔
بانی پی ٹی آئی پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈہ کررہا ہے۔ ملک کیلئےقربانیاں دینےوالوں کیخلاف سازش کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں :وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کے شہریوں کیلئےسہولیات فراہم کرنے کا اعلان
پاک فوج کے جوانوں نے اپنے بچوں کو یتیم کرکے ہزاروں بچوں کو یتیم ہونے سے بچایا۔ بانی پی ٹی آئی نےقومی خزانےکوبےدردی سےلوٹا۔ بانی پی ٹی آئی نے کروڑوں روپے کی گھڑی توشہ خانہ سے چوری کی ۔ بانی پی ٹی آئی شیخ مجیب الرحمان کی مثالیں دیتےہیں۔ پاکستان کے25کروڑعوام بانی پی ٹی آئی کی ہرسازش ناکام بنائیں گے۔ 190ملین پاؤنڈنوازشریف نےنہیں بانی پی ٹی آئی نےچوری کیے۔ نیز رانا ثنااللہ نے کہا کہ نے 11مئی کو پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیا۔ سازش کے تحت2017میں نوازشریف کو پارٹی صدارت سے علیحدہ کیاگیا۔ نوازشریف کو غیر قانونی طریقے سے نااہل کیاگیا۔ استعفے کے مطابق نوازشریف پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ اب نوازشریف تمام جعلی مقدمات سے سرخرو ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں