لاہور( اے بی این نیوز ) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ 2017میں نوازشریف کو نااہل کیاگیا۔ ہم نے قانون میں ترمیم پیش کی۔ بابا رحمتے کی عدالت نے اس قانون کو ہی ختم کر دیا۔ قانون میں ترمیم کی کہ نوازشریف پارٹی صدر رہیں گے۔
مزید پڑھیں :
شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کی صدارت امانت کے طور پر سنبھالی۔ نوازشریف کی ہدایت پر صدارت شہبازشریف کو سونپی گئی تھی۔ نوازشریف ، شہبازشریف ، لیگی کارکنان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
شہبازشریف نے پارٹی صدارت کی امانت نوازشریف کو واپس لوٹانے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں :
شہبازشریف نے 11مئی کو پارٹی صدارت سے استعفیٰ جنرل کونسل کو بھجوایا۔ پارٹی کے آئین کے مطابق الیکشن کا عمل مکمل کیا۔