اہم خبریں

وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کے شہریوں کیلئےسہولیات فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی نے پانچ اقدامات کا اعلان کیا ہے جن کا مقصد وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں کے لیے خدمات کو بہتر بنانا ہے۔وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔

اسلام آباد میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے صدر دفتر کے دورے کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹل ایمرجنسی سروسز، کیپٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، کیپٹل سیف سٹی اتھارٹی، اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے قیام کا خاکہ پیش کیا۔

انہوں نے عوامی سہولت کو بڑھانے کیلئے کیپٹل واٹر اینڈ سیوریج اتھارٹی (واسا) کے قیام کا بھی اعلان کیا۔وزیرداخلہنے کہا کہ یہ اقدامات اسلام آباد کو ایک ماڈل سٹی میں تبدیل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

ایمبولینس سروس 1122 اور فائر بریگیڈ کے عملے سے ملاقات میں انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں۔ملک بھر میں شدید گرمی برقرار ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایمبولینس، فائر بریگیڈ، اور ریسکیو سروسز کو نئی کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے تحت مربوط کیا جائے گا، اور ایمبولینسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں