اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت داخلہ نے ایک نئی نجی ایئر لائن، جیٹ گرین ایئر لائنز کو پاکستان میں کام کرنے کیلئے سکیورٹی کلیئرنس دیدی ،وزارت داخلہ حکام کی تصدیق۔وزارت داخلہ نے قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے تیز تر عمل کردیا
جبکہ اسی دوران جیٹ گرین ایئرلائن کواین او سی جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو فروخت کرنے کی کوششیں جاری ہیں جس کا 850 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہے، بشمول تمام قابل ادائیگی قرضےگزشتہ تین سالوں میں، حکومت نے تین نجی ایئرلائنز کو پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کی اجازت دیدی جس سے ہوا بازی کے شعبے کو نمایاں فروغ ملا۔
طلباء کے لیے بڑی خوشخبری آگئی،پی آئی اے کا رعایت کا اعلان
جیٹ گرین ایئر لائنز نے گزشتہ سال پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے این او سی کیلئے درخواست دی تھی۔ ایئر لائن کی لائسنس کی درخواست کا اکتوبر 2023 میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) نے جائزہ لیا اور جنوری 2024 کے اجلاس میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا، جہاں اسے منظوری کیلئے تجویز کیا گیا۔
پارٹی صدارت کا الیکشن، نوازشریف کامسلم لیگ ن کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان















